10 اگست 2013 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے حکام نے کرفیو کا دائرہ مزید تین اضلاع ادھم پور، سامبہ اور کٹھوعہ تک بڑھا دیا جبکہ ڈوڈہ کے بعض علاقوں میں بھی کرفیو لگادیا گیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے حکام نے کرفیو کا دائرہ مزید تین اضلاع ادھم پور، سامبہ اور کٹھوعہ تک بڑھا دیا جبکہ ڈوڈہ کے بعض علاقوں میں بھی کرفیو لگادیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق وادی میں حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہیں۔ کشمیر میں رات گئے بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریاستی حکام نے آج کرفیو کا دائرہ کار مزید تین اضلاع ادھم پور، سامبہ اور کٹھوعہ تک بڑھا دیا جبکہ ڈوڈہ کے بعض علاقوں میں بھی کرفیو لگادیا گیا ہے۔ کشتواڑ میں تین دن سے کرفیو نافذ ہے۔ راجوری اور جموں میں گذشتہ روز کرفیو لگایا گیا تھا۔ اس طرح جموں ریجن کے دس میں سے سات اضلاع کرفیو سے متاثر ہیں۔

.......

/169